• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی اور ادیتیا کے ہوتے انصاف کی امید نہیں،دونوں رام مندر کے حامی ہیں،بابری مسجد ایکشن کمیٹی

نئی دہلی (جنگ نیوز)بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی ادیتیا ناتھ کے ہوتے ہوئے عدالت کے باہر انصاف کی امید نہیں،دونوں ہی رام مندر کے حامی ہیں ،بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے عدالت کے باہر تنازع طے کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ خود ہی تنازع حل کرسکتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نےمسجد کے تنازع کو عدالت کے باہر حل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پربابری مسجد ایکشن کمیٹی نے کہا کہ مودی اور یوگی دونوں ہی رام مندر تحریک کے حمایتی ہیں،معاملہ عدالت کے باہر حل نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین