• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیلئے جاسوسی کرنے پر جرمنی میں پاکستانی کو سوا 4 سال قید

برلن (جنگ نیوز) جرمنی میں ایک پاکستانی شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں سوا چار سال کی سزائے قید کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ ملزم کو یہ سزا برلن کی ایک اعلیٰ عدالت نے پیر کے روز سنائی۔ ایک عدالتی ترجمان کے مطابق اکتیس سالہ سید مصطفیٰ حیدر نقوی ایرانی محافظین انقلا ب کی قدس فورس کے مبینہ حملوں کے لیے جرمنی میں مختلف اہداف کی تلاش میں تھا۔ خاتون ترجمان کے بقول جولائی 2016ء میں گرفتار کیے گئے نقوی نے اس مقدمے میں ’خوف کی وجہ سے‘ کوئی بھی بیان دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کراچی میں پیدا ہونے والا یہ پاکستانی 2012ء میں ایک طالب علم کے طور پر جرمنی آیا تھا۔
تازہ ترین