کراچی(نیوزڈیسک)ماہرین نے پیشن گوئی کی ہے کہ 2021تک جدید خودکارمشینوں کی وجہ سے 10میں سے 4 یعنی 100میں سے 40فیصد ملازمتیں ختم ہوجائیں گی۔ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ خودکارعمل اس اہرام کی بنیادکو اس قدرمتاثرکرے گا کہ پوری دنیا میں ہر10میں سے چوتھی ملازمت یا ذریعہ روز گار 2021تک ناپید ہوجائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ خودکا رعمل بصورت روبوٹ ورکراورسوفٹ ویئر جو انجینئر نگ ،مینوجیکچرنگ اورکارسازی،آئی ٹئ اور بینکنگ ایسے سیکٹر ز میں نیا معمول بنتا جارہا ہے ۔