• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں ناامید باپ نے ’ٹری گرل‘ بیٹی کا علاج رکوا دیا

ڈھاکا (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی ’ٹری مین سنڈروم‘ کا شکار ایک نوجوان لڑکی کے والد نے ناامید ہو کر اپنی بیٹی کا علاج رکوا دیا ہے۔ یہ لڑکی ایک انتہائی کمیابی جلدی بیماری میں مبتلا ہے، جس دوران مریض کے جسم پر جیسے درختوں کی چھال اگنے لگتی ہے۔ اس مریضہ کی عمر10 سال ہے اور نام شاہانہ ہے۔ شاہانہ کے والد نے اے ایف پی کے بتایا کہ اسے خدشہ ہے کہ اس کی بیٹی کبھی بھی صحت یاب نہیں ہو سکے گی اور اسی لیے اب اس نے شاہانہ کا علاج روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہانہ کا علاج ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال میں کیا جا رہا تھا، جہاں سے وہ اب واپس اپنے گھر جا چکی ہے۔
تازہ ترین