• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایئر لائن نےچست لباس پہننے پر دو لڑکیوں کو پرواز سے روک دیا

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی  یونائیٹڈ ایئرلائنز نے2 لڑکیوں کو  پرواز میں سوار کرنے سے روک دیا کہ انھوں نے چست پاجامے پہن رکھے تھے ۔ایئرلائنز نے ٹوئٹر پر وضاحت کی کہ  لڑکیاں ʼیونائٹیڈ پاسʼ پر سفر کر رہی تھیں جو کمپنی ملازمین اور ان پر منحصر لوگوں کے لیے ہے،قواعد کے مطابق وہ زیادہ چست، کھلے، منی سکرٹ یا فلپ فلاپ لباس نہیں پہن سکتے، اس پاس کے حاملین کو مفت یا بہت کم قیمت پر سفر کی اجازت ہوتی ہے۔ پاس کے حاملین کے ڈریس کوڈ میں یہ بات درج ہے کہ یہ بہت زیادہ چست، کھلے ہوئے، منی سکرٹ یا فلپ فلاپ قسم کے لباس نہیں پہن سکتے۔رضاکار شینن واٹس نے ڈینور ایئرپورٹ پر لڑکیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں ٹویٹ کیا۔
تازہ ترین