• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کچھ نہیں کررہے، امریکا اپنی افغان پالیسی پر دیگر آپشنز سے خالی

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں جاری جنگ امریکی تاریخ کی سب سے طویل جنگ ثابت ہورہی ہے اور نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کرپارہے اور اب امریکا اپنی افغان پالیسی پر دیگر آپشنز سے خالی ہوتا جارہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2016ء میں امریکی صدارتی انتخاب کی مہم کے دوران ٹرمپ نے افغان جنگ کو مکمل تباہی سے تعبیر کیا اور کہا کہ وہ اسے ختم کریں گے تاہم افغان جنگ اب اپنے 16ویں سال میں ہے اور افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد مکمل فتح سے کوسوں دور ہے ۔ 
تازہ ترین