• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دمشق ( جنگ نیوز)امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں کے اتحاد نے شمالی شام میں رقہ کے قریب واقع ایک فوجی ہوائی اڈے پر انتہا پسند گروہ داعش کو پسپا کر دیا ہے، کرد اور عرب ملیشیا گروپوں پر مشتمل سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نامی اس اتحاد نے اتوار کے دن اس اہم ایئر پورٹ کو بازیاب کرا لیا۔ذرائع کے مطابق ااس عسکری کارروائی میں ان باغیوں کو امریکی اتحادی فورسز کا تعاون بھی حاصل رہا، یہ باغی گروہ شمالی شام کے کئی علاقوں میں داعش کو شکست دے چکا ہے جبکہ الطبقہ میں اسے شدت پسندوں کی شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ اسی علاقے میں شام کا سب سے بڑا ڈیم بھی واقع ہے، جسے اس لڑائی کی وجہ سے تباہ ہو جانے کا خدشہ لاحق ہے۔
تازہ ترین