• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی میں پہلے تیرتے ہوٹل کا افتتاح جلد متوقع

کراچی(نیوزڈیسک)کہتے ہیں انسان اگر ہمت کرے تو جو وہ کرنے کی ٹھانتا ہے کر گزرتا ہے۔ایسا ہی کچھ کیا ممبئی کے چیتن بھینڈے اور ان کی بیوی منجو نے ، جنہوں نے 2014 میں ممبئی کے پہلے تیرتے ہوٹل کے قیام کے بارے میں تگ و دو شروع کی اوربالآخر انہوں نے گزشتہ ہفتے اس ہوٹل کے قیام کی داغ بیل ڈال دی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ تصا و یر بھی دی ہیں جنہیں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔چیتن کا کہنا ہے کہ ابھی اس ہوٹل کے باقاعدہ افتتاح میں مزید 6ماہ درکار ہیں۔
تازہ ترین