• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ پرخو اہ’’ او وی آئی پرچم ‘‘ہو یا نہ ہو اصلی ہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) اسٹیٹ آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ نئے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ خواہ اُن پر آپٹیکل ویری ایبل انک( او وی آئی) پرچم ہو یا نہ ہو، اصلی ہیں بشرطیکہ ان کی بقیہ دیگرسکیورٹی خصوصیات درست ہوں اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا میں آنے والی ایسی خبروں کا سدِ باب ہوگا اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائیگا، سٹیٹ بنک کے مطابق او وی آئی پرچم کے بغیر پانچ سو روپے والے نوٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا کے بعض حلقوں میں خبریں گردش کر رہی ہیں،سٹیٹ بینک نے پانچ سو روپے کا نئے ڈیزائن والا نوٹ 2006ء میں متعارف کرایا تھا۔ پہلے سے مختلف سائز، ڈیزائن،  اور رنگ کے حامل ان نوٹوں میں جدید ترین سیکورٹی خصوصیات موجود ہیں،بعد میں ایک اورسکیورٹی خصوصیت بھی شامل کر دی گئی یعنی آپٹیکل ویری ایبل انک (او وی آئی)سے بنا ہوا، رنگ بدلنے والا پرچم بھی ان نوٹوں پر ثبت کیا گیا تاکہ جعل سازی کی روک تھام کو مزید موثر بنایا جا سکے اور عام لوگ اصل نوٹ کو بآسانی پہچان سکیں، تاہم اس کے نتیجے میں پانچ سو روپے کے دونوں طرح کے نوٹ دستیاب ہو گئے، یعنی 2006ء سے 2009ء تک جاری کیے گئے بغیر او وی آئی والے نوٹ اور 25 جنوری 2010ء سے مؤثر ہونے والے نوٹ جو او وی آئی خصوصیت رکھتے ہیں،عام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی بینک نوٹوں کی سکیورٹی خصوصیات کے بارے میں مزید جاننے کیلئے سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین