• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک اسٹاف کوآپریٹو سوسائٹی کے دفاترپر چھاپے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن کی ٹیم نے اسٹیٹ بینک اسٹاف کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوںروپے کی کرپشن پر گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد اور گلشن معمار میں میں سوسائٹی کے دفاتر پر چھاپے مار کر بڑی تعداد میں بوگس اور جعلی فائلیں ضبط کر لیں،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی کے مطابق اسٹیٹ بینک اسٹاف کوآپریٹو سوسائٹی نے 2000 پلاٹ بیچے تھے ایک پلاٹ کی رقم 180000 میں ہے جبکہ 1990 سے اسٹیٹ بینک اسٹاف کوآپریٹو سوسائٹی کے لئے کوئی زمین ہی نہیں لی گئی۔ عثمان غنی صدیقی کا کہنا ہے کہ چیئرمین اسٹیٹ بینک اسٹاف کوآپریٹو سوسائٹی نثار فیضان اور اسٹیٹ ایجنٹ دانش سعید سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
تازہ ترین