• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں قتل نوجوان کی خیرپور میں تدفین ،سیکڑوں افراد کی شرکت

خیرپور(بیورورپورٹ)کراچی کے ملیر کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے نوجوان اظہر علی سومرو کی لاش خیرپور لائی گئی تدفین میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے مقتول نوجوان 15 روز قبل بحریہ ٹاؤن میں انجنیئر بھرتی ہوئے تھے تفصیلات کے مطابق کراچی کے ملیر کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے نوجوان اظہر علی سومرو کی لاش کراچی سے خیرپور لائی گئی لاش ان کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا بعد ازاں مقتول کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا سینکڑوں افراد ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں شریک ہوئے مقتول کے بھائی مظہر سومرو کے مطابق ان کے بھائی اظہر علی سومرو انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی 15 روز قبل ان کو بحریہ ٹاؤن میں انجنیئر کی نوکری ملی تھی ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملیر کے ایس پی راؤ انوار کے ساتھ ایف آئی آر درج کرانے کے لیے رابطہ کیا ہے وہ کراچی جاکر بھائی کے ٹارگٹ کلنگ میں قتل کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کو بے گناہ ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرا کر ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔
تازہ ترین