• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی بجلی منقطع نہیں ہونی چاہئے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے اسکول، کالجز اور اسپتالوں کی بجلی منقطع کرنے کے خلاف کالج انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست پر گورنمنٹ گرلز کالج موسی لین لیاری کی بجلی فوری بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کے الیکٹرک حکام کو 31مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ منگل کو سماعت کے موقع پرجسٹس فہیم احمد صدیقی کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کی بجلی منقطع نہیںہونی چاہئے۔سماعت کے دوران ڈی جی کالجز نے عدالت میں بیان دیا کہ جہاں30ہزار روپے کا بل متوقع ہو کے الیکٹرک2لاکھ روپے کا بل بھیجتی ہے۔
تازہ ترین