• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’چین میں کرپشن کا نام نہیں۔‘‘
چینی مندوب نے بتایا۔
وہ کرپشن کے خلاف سیمینار میں خطاب کر رہا تھا۔
سیمینار میں کئی ملکوں کے نمائندے شریک تھے۔
’’اگر کوئی کرپشن کے الزام میں پکڑا جائے تو؟‘‘
میں نے دریافت کیا۔
’’تو اسے پھندا پہناتے ہیں۔‘‘
چینی مندوب کا لہجہ سرد تھا۔
’’برطانیہ میں اگر کوئی کرپشن کے الزام میں پکڑا جائے تو؟‘‘
میں نے انگریز نمائندے سے پوچھا۔
’’تو اسے ہتھکڑی پہناتے ہیں۔‘‘
جواب ملا۔
’’پاکستان میں اگر کوئی کرپشن کے الزام میں پکڑا جائے تو؟‘‘
مجھ سے سوال کیا گیا۔
مجھے بتانا پڑا،
’’تو اسے تاج پہناتے ہیں۔‘‘
تازہ ترین