• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں،اے سی ایس

کوئٹہ (خ ن)ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات ڈاکٹر عمر خان بابر نے کہا ہے کہ گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے مؤثر اقدامات اٹھاتےتمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے یہ بات انہوں نے صوبے بھر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی سب کیمپیسز کے قیام کے حوالے سے صوبے کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور متعلقہ حکام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر  سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور نامزد حکام نے اپنی یونیورسٹیوں میں تعلیمی کارکردگی اور دیگر امور کی پیشرفت ومسائل سے آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈاکٹر عمر خان بابر نے بتایا کہ جامعات ہنرمند اور بہترین افرادی قوات فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات شہریار تاج، چیف آف سیکشن عبدالرحیم مینگل، محمد عارف، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر عبدالجبار ودیگرنےشرکت کی۔
تازہ ترین