• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت دور افتادہ علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے،نواب شاہوانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوا ب محمدخان شاہوانی نے کہاہےکہ بلوچستان کے طلباء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار نہیں کرسکتے،ان خیالات کااظہار انہوں نے سٹیلائٹ ٹائون میں ایک نجی اسکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے ،تقاریر اور ٹیبلو پیش کیئےانہوں نےکہاکہ تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہےبلوچستان میں تعلیم کو عام کرکے ہی صوبے سے پسماندگی کاخاتمہ کیا جاسکتاہےاور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے تعلیمی بجٹ میں بھی اضافہ کردیاہےانہوں نےکہاکہ موجودہ حکومت کی کوشش ہےکہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیم کو عام کیا جائے اور اس سلسلے میں مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کیاگیا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم کے زیور سے اراستہ ہوں اور پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے،انہوں نےکہاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے طلباء وطالبات دیگر طلباء و طالبات سے کم نہیں،مگر وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ان کا ٹیلنٹ سامنے نہیں آتا جس کیلئے صوبائی حکومت صوبے کے دور دراز علا قوں میں بھی یکساں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہےاور آنے والے دنوں میں بلوچستان کے دوردراز کے علاقوں میں بھی تعلیم عام ہوگی اور غریب کا بچہ بھی بہتر تعلیم حاصل کریگا،اس مو قع پر نجی اسکول کے ڈائریکٹر نےکہاکہ صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے جس کی وجہ سے آج صوبے میں تعلیم کا معیار کافی بہتر ہو چکا ہے اور امید ہے کہ آنیو الے دور میں بلوچستان بھی دیگر صوبوں کی طرح تعلیم ترقی کریگا۔
تازہ ترین