• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سال2012ءمیں محکمہ تعلیم کراچی میں بھرتیوں کے باوجود ابتک تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف مرد و خواتین اساتذہ نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔اس موقع پر نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 4سال قبل بھرتی ہونیوالے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو تنخواہیں جاری کئے محکمہ تعلیم میں بغیرنئی بھرتیاں کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے اس موقع پر نیو ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ابو بکر ابڑو ، ظہیر بلوچ ،آفتاب میمن اور مصعب عباسی و دیگر رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیں اپنے حقوق سے محروم رکھ کر ظلم کی تمام حدیں پار کر لیں ہیں ۔
تازہ ترین