• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا 20ہزار اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

 لاہور (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب  شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے 20ہزار اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا بڑا پروگرام بنایا گیا ہے اور پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے 15ہزار سے زائد اسکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کیا جائے گا-
تازہ ترین