• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں سے قومیت عصبیت کا خاتمہ ترجیحات ہیں، جے ٹی آئی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی صدر جلال شاہ اخوندزادہ حافظ محمد حسن شہاب ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ محمد طاہر زیرے نائب صدر حافظ محمد ہمایوں چشتی نے سائنس کالج کا دورہ کیا سائنس کالج کے سرکل پر جے ٹی آئی سائنس کالج کے ڈپٹی کنوینر شاہد حسین کے زیر صدارت اجلاس میں خصوصی شرکت کی وہاں پر کالج کے کارکنوں وعہدیداروں سے ملاقاتیں کیں بعد ازاں جے ٹی آئی کالج کے کارکنوں کو درپیش مشکلات سےسائنس کالج کے پرنسپل کو آگاہ کیا اجلاس سے جلال شاہ اخوندزادہ، حافظ محمد حسن شہاب، حافظ طاہر زیرے، حافظ ہمایوں چشتی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں سے قومیت و عصبیت جیسے بھوت کا خاتمہ جے ٹی آئی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تعلیمی نظام کو پروقار اور منظم بنانے کے ساتھ شاگرد کا اساتذہ کے ساتھ احترام کاماحول پیدا کرنا ہی جے ٹی آئی کا مشن ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام ظلمتوں کی زد میں اجالوں کاکاررواں ہے معاشرتی جہالت کا علم کی روشنی ہی سے خاتمہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کالج کے نوجوان طبقے کو صد سالہ اجتماع کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ شیخ الہند کی تمام تحاریکوں کامجموعہ جمعیت علماء اسلام ہے۔
تازہ ترین