• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازش کے تحت مدارس کو سیل کیا جارہا ہے،جمعیت(س(

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام(س)کے مرکزی نائب امیر عبدالحلیم، مولانا سعد دین نے کوئٹہ میںمولانا نور محمد مرحوم کے مدرسہ میں دستار بندی کے جلسے سے خطاب اور مولانا شہابوی کی تعزیت اور مختلف علماء کرام سے بات چیت کی مدارس کو سازش کے تحت سیل کیا جارہا ہے مدارس کے تحفظ کے نام پر عوام سے ووٹ مانگنے والے خاموش تماشائی بن گئے حکمرانوں نے ملک کو باری باری لوٹا امریکہ مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کررہا ہے امریکہ کی ایسی سازشوں کی ناکامی کا واحد علاج جہاد ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ہندوئوں کے تہوار کے موقع پر جو خطاب کیا وہ اسلام کے خلاف ہے ایسے لوگ جو ہندوئوں اورعیسائیوں کے تہواروں میں شریک اور خوشی منا رہے ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں وہ اسلامی اصول کے خلاف ہے ۔
تازہ ترین