• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل محلہ نے اسکول کی پوری عمارت گرانے کی کوشش ناکام بنادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی  کے علاقے سولجر بازار میں تاریخی اسکول جفل ہرسٹ سی عمارت پوری ٹوٹ جاتی اگر اہل محلہ درمیاں مین نہ آتے  اہل محلہ نے  اپنی مدد آپ کے تحت اسکول کی  پوری  عمارت گرانے کی کوشش  ناکام بنادی،  جب لینڈ مافیا کے افراد عمارت گرانے لگے تو اہل محلہ سامنے آگئے اور اسکول کو مزید نقصان سے بچالیا۔کراچی کے علاقے سولجر بازار میں قبضہ مافیا نے تاریکی میں قدیم اسکول پر وارکیا،ہفتے اور اتوار کی شب 1928ء سے قائم جفل ہرسٹ گورنمنٹ سیکنڈری اسکول سے ملحقہ مکان گرایا۔اس دوران بھاری مشینری تاریخی اسکول کی عمارت تک پہنچ گئی، اس دوران اہل محلہ جمع ہوگئے اور انھوں نے  لینڈ مافیا کو بھاگنے پر مجبور کیا  بلڈوزر اور دیگر مشینری کے ڈرائیورز کو روک لیا ، ان کا کہنا تھا جیسے کہا گیا انہوں نے کام کر دیا۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ زمین کی ملکیت کے دعوے دار عدنان ، ذیشان اور محمد عابد نے ہیوی مشینری منگواکر اسکول گرایا ،واضح رہے کہ جفل ہرسٹ نام کی خاتون نے1928ء میں بچوں کے لئےاسکول قائم کیا تھا جہاں 1931 سے تعلیم کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز ہوا۔
تازہ ترین