• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم میں تقررتبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹیوز کو بھجوائے جانے والے والے مراسلے میں کہا ہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری ہدایات پر عملدرآمد کیا جائے۔واضح رہے کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے16فروری کو تقررتبادلوں پر پابندی عائد کی تھی جس پر محکمہ تعیم میں عملدرآمد نہیں ہورہا تھا جس کی شکایت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے کی ہے۔
تازہ ترین