اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی ورثے کے سکول گرانے پر جن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں سندھ حکومت نے ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے وفاقی حکومت کو درخواست دی ہے۔ذرائع کےمطابق سب سے بڑےملزم عدنان سمیت آٹھ ملزمان کے نام وزارت داخلہ کو بھجوا دیئےگئے ہیں۔تمام ایئرپورٹس اور بحری راستوں سے ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنانے کےلئے متعلقہ حکام کو ملزمان کاڈیٹابھی فراہم کردیا گیا ہے۔