• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولجربازار میں درج مقدمہ ایس پی آپریشن ون سی ٹی ڈی کو تفویض

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے جاری  اعلامیے کے مطابق مجاز حکام کی منطوری سے تھانہ سولجربازار میں درج مقدمہ نمبر87/2017کی انویسٹی گیشن ایسٹ زون سے ٹرانسفر کرتے ہوئے تفتیش کے جملہ امور کی ذمہ داریاں ایس پی آپریشن ون سی ٹی ڈی کو تفویض کئے جانے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی مذکورہ کیس کے تفتیشی امور کی سپرویژن کریں گے اور تفتیش کے تمام تر پہلوؤں کوانتہائی منصفانہ اورغیرجانبدارنہ بناتے ہوئے ملوث عناصر کی نشاندہی کو جلد از جلد یقینی بنائیں گے ۔
تازہ ترین