• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈی ایم سی سائوتھ کے تحت تقریب تقسیم انعامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ڈی ایم سی سائوتھ کے تحت امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں تقسیم اسناد و شیلڈ کی تقریب آرٹس کونسل میں ہوئی۔ جس میں صدر اور لیاری زون کے 108 اسکولوںکے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض نے ڈسٹرکٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے کامیاب طلباء و طالبات میں 5، 5ہزار روپے کا کیش پرائز جبکہ زون میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں ڈپٹی یجوکیشن نے 2،2ہزار روپے کا کیش پرائز تقسیم کیا۔ اس تقریب میں فیصل ایدھی بھی موجود تھے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ سائوتھ نے فیصل ایدھی کا بہت شکریہ ادا کیا کہ وہ لیاری کے 10اسکولوں میں سائنس لیب بنا رہے ہیں۔ تقریب میں فیصل ایدھی، اختر میر ،آفاق سعید ، حبیب حسن ،صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کوشیلڈ دی گئیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن سائوتھ عبدالمعز قاضی اور آغا شیرازی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین