• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’یہ تصویر ایک قصائی نے بنائی ہے۔‘‘
شیطان نے بتایا۔
’’اس سے بد بُو کیوں آ رہی ہے؟‘‘
میں نے ناک پر رومال رکھا۔
’’اس لئے کہ یہ آئل نہیں،
زخموں کے کھرنڈ سے بنائی گئی ہے۔‘‘
شیطان نے آگاہ کیا۔
’’تم اسے قصائی کیوں کہہ رہے ہو؟
وہ تو جانوروں کو مارنے کے خلاف ہے۔‘‘
میں نے پوچھا۔
’’ہاں، لیکن انسانوں کو مارنے کا قائل ہے۔‘‘
شیطان مسکرایا۔
’’اور کھرنڈ کیسے جمع کئے؟‘‘
میں نے سوال کیا۔شیطان نے قہقہہ لگایا،
’’لمبے ناخن والی ایک چڑیل میری رشتے دار ہے۔
وہ زخم نوچ نوچ کر کھرنڈ اتارتی رہتی ہے۔‘‘
تازہ ترین