• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
س۔ میں ایف ایس سی پری میڈیکل کے دوسرے سال میں ہوں اور میرے پہلے سال میں 66% نمبرز تھے،برائے کرم مجھے مشورہ دیں کہ میں لاء،فارم ڈی اور بی ایس انگلش میں سے کس کا انتخاب کروں؟
ج۔ ان تینوں مضامین کے انتخاب کے لئے ،یہ تمام شعبے مطابقت کے لحاظ سے وسیع پیمانے پر ایک دوسرے سے الگ ہیں لہذا یا آپ اپنی ایف ایس سی مکمل کرنے کے بعد بائیولوجکل سائنسز یا بائیومیڈیکل سائنسز کا انتخاب کریںکیونکہ یہ دونوں شعبے پری میڈیکل سے بالکل مطابقت رکھتے ہیں۔
س۔سر میں بی بی اے آنرز کر رہی ہوں اور میں اپنی موجودہ تعلیمی کارکردگی سے مطمئن نہیں کیونکہ میں چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننا چاہتی تھی میں جس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہوں اـــن کا گریڈنگ سسٹم بہت سخت ہے میں اس ڈگری میںکوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا پائی، مجھے بتائیں میں ماسٹرز میںکس ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟
ج۔بزنس اسٹڈیز ایک بہت بہترین مضمون ہے اور میں آپ کو یہ مشورہ دونگا کہ آپ اپنی ڈگری جاری رکھیں اور کوشش کریںکہ آپ ایک اچھا سی جی پی اے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ماسٹرز کے لئےآپ فنانشل مینجمنٹ یا اسلامک بینکنگ کا انتخاب کر سکتی ہیںجو کہ آپ کے ایک بہترین اکائونٹنٹ بننے میں مددگار ثابت ہو گا۔
س۔میںنے حال ہی میں ایم ایس فنانس کیا ہے لیکن ہر طرح کی جاب کے لئےآئی سی ایم اے یا سی اے کوالیفکیشن مانگی جاتی ہے،میں ایم ایس فنانس کرنے کے بعد بہت مایوس ہو گئی ہوں مجھے کیا کرنا چاہئے ؟ کیا میں کوئی پروفیشنل کوالفکیشن کروں۔ (فاخرہ محمود۔ کراچی)
ج۔میں آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں رکھتا کہ ایم ایس فنانس کے بعد آپ کو ایک متعلقہ شعبے میں جاب نہیں مل سکتی،فنانس میں ماسٹرز کرنے کا مطلب ہے کہ آپ ملٹی نیشنل کمپنیوں یا مالیاتی اداروں میں جاب کے لئےاپلائی کر سکتی ہیںاور ان اداروں میں آپریشنل مینجمنٹ،فنانشل مینجمنٹ، یا فنانشل پالیسی میکنگ کے حوالے سے وکینسیزموجود ہوتی ہیں،آئی سی ایم اے اور سی اے پروفیشنل کوالفکیشن ہیں،آپ کچھ وقت کے لئے فیلڈ میں کام کریں اور اس کے بعد کوالفکیشنز کرنے سے آپ کے کیریئر کوبوسٹ ملے گا۔
س۔میں ایم بی اے کر رہا ہوں،مجھے آپ سے مشورہ چاہئے کہ میں ایم بی اے میں کس ا سپیشلائزیشن کا انتخاب کروں؟
ج۔ آپ فنانس کی ا سپیشلائزیشن کا انتخا ب کریں جس میں اسلامک فنانس سب سے اہم ہے اس کے علاوہ آپ کے پاس آپشن رسک اینڈ فنانشل مینجمنٹ کی بھی ہے،اگر اس میں آپ کی دلچسپی نہیں ہے تو آپ سپلائی چین مینجمنٹ یا پھر مارکیٹنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
س۔میں انٹرمیڈیٹ کا طالبعلم ہوںاوربیچلرزمیں میری دلچسپی جیوفزکس اور انوائرمنٹل سائنس میںہے،برائے کرم مجھے بتائیں کہ میں کس کا انتخاب کروں؟ (خلیل رشید۔ملتان)
ج۔جیوفزکس ایک بہت اہم اور مضبوط ایریا ہے جیولوجیکل سائنس کااور اس کی مانگ اندرون وبیرون ملک میں بھی ہے،انوائرمنٹل سائنسز کو بھی عام طور پر مضبوط ایریا سمجھا جاتا ہے۔

.
تازہ ترین