• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سیڑھیاں چڑھ کر میرا سانس پھول جاتا تھا۔
دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی تھی۔
میں ڈاکٹر کے پاس گیا۔
انھوں نے میرا سرسری چیک اپ کیا۔
پھر کہا،
’’کولیسٹرول اور شوگر جانچنا پڑے گی۔
دل کے بھی کئی ٹیسٹ ہوں گے۔
کل تفصیلی چیک اپ کے لئےجلدی اسپتال آئیں۔
مجھے آپ کا حال ٹھیک نہیں لگ رہا۔‘‘
میں پریشان ہو گیا۔
وہ رات مجھ پر بھاری گزری۔
صبح سویرے اسپتال پہنچ گیا۔
پوچھا کہ ڈاکٹر صاحب کب آئیں گے؟
استقبالیہ کلرک نے افسردہ لہجے میں بتایا،
’’ڈاکٹر صاحب گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔‘‘
تازہ ترین