• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھا جارہا ہے، اسلامی جمعیت طلباء

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اسلامی جمعیت طلباء کوئٹہ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ناظم کوئٹہ برادر ندیم بلوچ کی سربراہی میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری کوئٹہ برادر مصتفیض الرحمن، محمدہاشمی، ناظم بیوٹمز برادر مطلوب خان یوسفزئی ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں’’بلوچستان کو تعلیم دو ‘‘ کے حوالے سے مشاورت ہوئی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ندیم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی تعلیمی صورتحال سندھ کے صحرائے تھر جیسی ہے صوبے کے نوجوانوں کو جان بوجھ کر تعلیم سے دور رکھا جارہا ہے ندیم بلوچ نے کہا کہ پورے کوئٹہ میں تعلیمی مہم کو اجاگر کرنے کیلئے وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز آویزاں کئے جائیں گے مہم کے آخر میں دو روزہ طلباء کنونشن بھی منعقد ہوگا جس میں بلوچستان کے طلباء کے تعلیمی مسائل کو اور طلباء کے مطالبات کو حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
تازہ ترین