• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد (بلال عباسی، خصوصی رپورٹ) گزشتہ سال 35ہزار نئے تعلیمی اداروں کے اضافے کے ساتھ پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ملک بھر میں سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد ایک لاکھ 91ہزار اور نجی تعلیمی اداروں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار ہے۔ وزارت تعلیم کے ذیلی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق دینی مدارس کی تعداد 17ہزار اضافہ کے ساتھ 32ہزار سے تجاوز کر گئی۔ پرائمری سکولوں کی تعداد کم ہو کر ایک لاکھ 45 ہزار  829رہ گئی۔ ایک سال میں862 نئے سکولوں کے ساتھ مڈل سکولوں کی تعداد 45ہزار 680ہو گئی۔ 485نئے کے ساتھ ہائی سکولوں کی تعداد 31ہزار 740اور 8نئے کے ساتھ ڈگری کالجوں کی تعداد ایک ہزار 418ہو گئی۔ اساتذہ کے 3نئے اداروں کے ساتھ تربیتی اداروں کی تعداد 209ہو گئی۔ اسی طرح 167نئے اداروں کے اضافہ سے تکنیکی اور پیشہ ورانہ اداروں کی تعداد 3ہزار 746ہو گئی جبکہ پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن نے 4ہزار 786ادارے تعمیر کئے۔
تازہ ترین