• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرامن امتحان کرانے پر چیئرمین میٹرک بور ڈمبارک باد کے مستحق ہیں، شہزاد اختر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے کہا ہے کہ میٹرک آرٹس کے پرامن امتحان کرانے پر چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹرسعید مبارک باد کے مستحق ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیک کے مرکزی آفس ڈی ایچ اے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں میٹرک آرٹس امتحان اورہیٹ اسٹروک سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ بورڈ میں مستقل سیکرٹری اورکنٹرولر کی عدم موجودگی کے باوجود میٹرک آرٹس امتحان میں بہترین اقدامات کر کے ڈاکٹر سعید نے اچھی مثال قائم کی ہے،بورڈ کے اس طرح کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے ڈاکٹرسعید کی تعریف کی۔
تازہ ترین