• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی اسکول مسمار،سیکرٹری تعلیم اور دیگر کو نوٹس، جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سولجر بازار میں واقع تاریخی اسکول کو مسمار کرنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری تعلیم ، سیکرٹر ی محکمہ سیاحت و ثقافت ، آئی جی سندھ ، ڈی جی سندھ بلڈ نگ کنٹرول اتھارٹی ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ، عدالت نے مدعاعلیہان کو آئندہ سماعت پر جواب بھی داخل کرنے کی ہدایت کی ہے ، جمعہ کو جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے محفوظ یار خان کی درخواست کی سماعت کی ، جس میں سیکرٹری تعلیم ، سیکرٹر ی محکمہ سیاحت و ثقافت ، آئی جی سندھ ، ڈی جی سندھ بلڈ نگ کنٹرول اتھارٹی و دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سولجر بازار میں لینڈ مافیا کے عناصر نے تاریخی اسکول کو مسمار کر دیا ہے ، میڈیا میں رپورٹس آنےسے قبل پولیس، سندھ بلڈ نگ کنٹرو ل اتھارٹی و دیگر متعلقہ حکام نے کوئی کارروائی تک نہیں کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ ادارے اپنے فرائص سرانجام دینے میں ناکام ہو چکے ہیں ، لہٰذااستدعا ہےکہ تاریخی اسکول کومسمار کرنے والے عناصر اور متعلقہ اداروں اور ذمہ داران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے، درخواست میں اسکول کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔ 
تازہ ترین