• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جنت ارضی تعمیر کرنے کی کوشش میں مصروف بزرگانجنت ارضی تعمیر کرنے کی کوشش میں مصروف بزرگان پاکستان کی ثقافت، تہذیب و تمدن کی رونقوں اور سرگرمیوں میں اضافہ کے ذریعے اپنے ملک کے مثبت تخلیقی تاثر کو پیش کرنے میں ہمارے ملک کے تہذیبی اور ثقافتی گھرانوں کا بنیادی تعلق رہا ہے اور وہ تہذیب کے آسمان پر ستاروں کی طرح روشنی بکھیر رہے ہیں۔ ان گھرانوں میں امتیاز علی تاج اور حجاب امتیاز علی تاج سے یاسمین اور بیگم نسیم طاہر تک آنے والے گھرانے بھی شامل جبکہ فیض احمد فیض اور دیگر ترقی پسند گھرانوں سے تعاون اور تعلق ایک روشن خیال پاکستان کی تعمیر و ترقی کی کامیاب کوششیں کی گئیں ان میں سے اکثر گھرانوں کے پیچھے سرسید احمد خاں کی سوچ اور جدوجہد کام کر رہی تھی۔ بہت ہی خوشی اور اطمینان کی بات ہے کہ ان میں سے اکثریتی گھرانوں کے مقاصد کی پرورش کے لئے پاکستان کی نیک دل خدا پرست اور انسانیت نوا مائوں کا بطن نصیب ہے کہ ان مائوں میں سیدہ محمدی بیگم بھی شامل ہیں جو برصغیر پاک و ہند کی خواتین کی ترقی اور تحفظ کی تحریک کی اولین سربراہ خواتین میں شامل تھیں۔ اشتراکی تحریک کے ایک نمایاں لیڈر ٹالسٹائی کا یہ کہنا بالکل درست معلوم ہوتا ہے کہ دنیاکاہر انقلاب کسی ماں کے بطن کا محتاج ہوتا ہے جو اس کی قدرتی حفاظت کر سکے اور اپنی اولاد کے لئے فخر و انسانیت کے حصول کا ذریعہ بن سکیں۔ تمثیل کے شعبہ کے نامور دانشورنسیم طاہر نے اپنے گھرانے کی اس قابل قدر اور لائق احترام ماں تک پہنچنے کے لئے بہت قابل قدر کوشش کی ہے اور سیدہ محمدی بیگم کی ہمشیرہ احمدی بیگم نے محمدی بیگم کی سوانح بہت ہی محبت سے تحریر فرمائی ہے جو اس کتاب کا اہم ترین حصہ ہے۔ اس کی اشاعت مصنف کی طرف سے پاکستان کی روشن خیال زنانہ آبادی کے لئے ایک تحفہ ہے جو ان کے عزم و اعتماد میں اضافہ کا باعث بنے گی جو پاکستان کی امن و انصاف کی راہوں پر سفر میں مددگار بنے گا۔ سیاست میں دلچسپی لینے والوں نے راتوں رات پاکستان پیپلز پارٹی کو ملک کی سب سے زیادہ طاقتور سیاسی پارٹی بنا دیا تھا ایسے میں لنگر، تکم اور تسمے کے ساتھ مسلمانوں کی آبادی اور تہذیب ہندوستان کے تمام علاقوں پر قابض ہو گئی۔ملالہ یوسف زئی سے شروع ہونے والی بات تسمہ، تکم اور لنگر تک پہنچی ہے تو یہ امید بھی رکھنی چاہئے کہ پاکستان میں بھی ایسے والدین کی معقول تعداد موجود ہے جو اپنے ملک کو اپنی اور اپنے بچوں کی جائز ضروریات پوری کرنے والے جنت ارض میں تبدیل کرنے کی طاقت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔



.
تازہ ترین