• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامارو: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بنیادی سہولتوں سے محروم

سامارو(رپورٹ:ندیم نبی قائم خانی/ نامہ نگار) تحصیل سامارو کی سب سے پرانی اور اہم درسگاہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مختلف مسائل کا شکار ہے۔ اسکول میں باتھ رومز،بجلی،ٹھنڈے پانی، فرنیچر سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کا فقدان ہےجبکہ اسکول میں مختلف مضامین خاص طورپرسائنس کے ماہراساتذہ کی بھی شدید کمی ہے اسکول میں زیرتعلیم طالبات کے مطابق اسکول میں سائنسی مضامین کے اساتذہ کی کمی اور پریکٹیکلز نا کروائے جانے سے انہیں سائنسی علوم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تازہ ترین