• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج اساتذہ کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہے،عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) کالج اساتذہ کے مطالبات کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہےان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے بی پی ایل اے کے مرکزی دفتر میں مرکزی کابینہ کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیاان کے ہمراہ ڈائرکٹر کالحز پروفیسر کلیم اللہ زاہد بھی تھےاس موقع پر بی پی ایل اے کے مرکزی صدر پروفیسر محمد سعید مندوخیل نے وزیر تعلیم کو کالج اساتذہ کے مطالبات سے آگاہ کیا جس میں یک درجہ اپ گریڈیشن ٹیچنگ الائونس اکیس گریڈ ٹائم سکیل ریٹائرمنٹ پر بینوولنٹ فنڈ کی ادائیگی ریمونریشن ٹی اے ڈی اے بقایاجات کی ادائیگی گرلز کالجز میں ڈے کیئر سنٹز کا قیام کالج اکیڈمی کی بحالی اساتذہ کیلئے سکالرشپ اور جدید تربیت کا اہتمام بی ایس چار سالہ پروگرام پر کالج اساتزہ کو یونیورسٹی اساتذہ کے مساوی مراعات اور دیگر شامل تھے. وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ کالج اساتذہ کے مطالبات جائز اور دلائل پر مبنی ہیںصوبائیحکومت کی کوشش ہے کہ اساتزہ کو معاشرے میں ان کا جائز مقام دیا جائے کیو نکہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور اساتذہ کی محنت اور لگن کے بغیر ملک و قوم کی ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتااس موقع پر وزیر تعلیم نے مرکزی صدر پروفیسر محمد سعید مندوخیل کو یقین دلایا کہ بہت جلد ریمونریشن کے بقایاجات ادا کئے جائیں گے اورکالج اساتذہ گرلز کالجز کی کلاسز کا بائیکاٹ ختم کر دیںوزیر تعلیم کی یقین دہانی پر مرکزی صدر نے گرلز کالجز کی کلاسز کےبائیکاٹ کو موخر کر دیا اور امید کا اظہار کیا کہ بی پی ایل اے کے مطالبات پر عمل درامد ہوگا۔
تازہ ترین