• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کا مشن ہر قیمت پر پورا کریں گے‘ڈائریکٹر سکولز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر سکولز بلوچستان محمد رفیق ترین نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ ہمارا مشن ہے جسے ہر قیمت پر پورا کریں گے محکمہ میں اساتذہ کی تقرریاں میرٹ پر کی گئیں جس سے سکولوں میں تعلیم کا معیار بلند ہو رہا ہے۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روزبوائز ہائی سکول کلی گل محمد کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہدایت اللہ غرشین اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ڈائریکٹر سکولز نے کہا کہ ہم نے اصلاحاتی پروگرام کے اہداف کے حصول کیلئے محنت اور جذبے سے تسلسل کے ساتھ کام کرنا ہے۔ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور بلوچستان حکومت بچوں کو یہ حق دے رہی ہے۔محمد رفیق ترین نے کہا کہ بچے کا مستقبل سنوارنے میںاساتذہ اور والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے تعلیم یافتہ قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں جن قومو ں نے تعلیم پر توجہ دی آج وہی قومیں خوشحالی کی زندگی گزار رہی ہیں ہمارے تمام مسائل کا حل تعلیم کے حصول میں ہی مضمر ہے انہوں نے کہا کہ ایک  انسان تعلیم ہی کی بدولت اچھا بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری اور فعالیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگےدر اثنا ڈائریکٹر سکولز نے بوائز ہائی سکول احمدون گرلز ہائی سکول احمدون اور ہائی سکول گوگی زیارت کا بھی دورہ کیا۔
تازہ ترین