• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ سے تدریسی عمل متاثر،اسکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جارہا ہے،صوبائی وزیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہاہے کہ بلا جواز لوڈشیڈنگ نے طلباء اور تدریس کے عمل کو سخت متاثر کیا ہے اور گرمی کے اس شدید موسم میں لوڈشیڈنگ نے روزمرہ کے معمولات کو سخت متاثر کیا ہے۔یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں این جی او کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد میں رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی، انیلا اور فریحہ خان بھی موجود تھیں۔وزیر تعلیم نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں جسمانی سزاؤں اور غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر سخت پابندی ہے اور جن لوگوں نے تعلیمی اداروں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے اسکولز کو الیکڑک سٹی سے سولر سسٹم پر منتقل کیا جارہاہے تاکہ بچے سکون سے تعلیم حاصل کرسکیں۔جام مہتاب حسین ڈھر نے کہاکہ صوبے میں تعلیم کے فروغ میں این جی اوز کا کردار قابل تعریف ہے اور جو کام نہیں کرے گا گھر جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کا شعبہ آسان نہیں ہے اور یہ عوام کی بھی ذمہ دا ر ی ہے کہ وہ اسکولز کو اپنا سمجھتے ہوئے تعلیم کے فروغ کیلئے آگے آئیں۔
تازہ ترین