• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول فیسوں میں اضافہ کیخلاف والدین کا مظاہرہ

پشاور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق عارف یوسف ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ تعلیم انتہائی اہم شعبہ ہے اور ترقی کا دار و مدار بھی حصول تعلیم میں مضمر ہے اور اس حقیقت کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے سکولوں کی فیسوں میں بے انتہا اضافہ بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈکے سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرہ کے دوران کیا۔انہوں نے کنٹونمنٹ کی جانب سے مبینہ 300سے 3000روپے تک فیسوں کے اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں طلبہ کے والدین اتنی بڑی فیس ادا نہیں کر سکتے اور اس طرح کے فیصلے فروغ تعلیم میں رکاٹوں کا باعث ہیں جن سے تعلیم کی فراہمی کی کائوشیں متاثر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے سکولوں کی فیسوں میں اتنا ززیادہ اضافہ سراسر ظلم و ناانصافی پر مبنی ہے اور اگر اس فیصلہ کو واپس نہ لیا گیا تو پاکستان تحریک انصاف دوسری سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملکر پشاور بھر میں احتجاج پر مجبور ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح بچوں کو تعلیم سے روشناس کرانے پر مرکوز ہے اور تعلیم کے فروغ میں حائل رکاٹوںکو دور کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے ۔
تازہ ترین