• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ: خزانہ دفتر پر اینٹی کرپشن کا چھاپہ،ریکارڈ ضبط،عملہ فرار

 کندھ کوٹ(نامہ نگار) فیملی سول جج محمد اشرف ڈھراج کے ہمراہ سرکل افسر سید اصغرعلی شاہ جیلانی ودیگرعملے نے 2012سے2016تک کاریکارڈضبط کر لیا جس میں  2012سے2016تک بوگس اورجعلی بل بناکر سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا تھا۔ ڈائریکٹراینٹی کرپشن سندھ عثمان غنی صدیقی نے کہا ہے کہ تمام ریکارڈ کی چھان بین کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائیگی اینٹی کرپشن کے سرکل افسر نے بتایاکروڑوں روپے کی کرپشن کرکے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایاگیا جعلی آئی ڈیز بنائی گئیں جن پر انکوائریاں جاری ہیں۔ خزانہ کے ضلعی افسر حسن علی دیناری نے افسران کو ریکارڈ اورکمپیوٹر ریکارڈ فراہم کیا۔ اس موقع پر انسپکٹرثناء اللہ اعوان،غلام محمدکھوسہ، لیاقت جمال جمالی ودیگرافسران بھی موجودتھے۔
تازہ ترین