• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک، 18 زخمی، لڑکی کا اغواء

خیرپور + گھارو + ہا لا (بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران ) مسافر بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ، مختلف و ا قعا ت میں 2 ا فرا د ہلاک، 18 افراد زخمی،لڑکی کا اغو ا ، خیرپور ۔اگڑا لنک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان عرفان علی کوری اور کامران مرکھنڈ شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو پہلے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی عرفان علی کوری کی حالت نازک ہونے پر ان کو لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا دریں اثناء سوراھ کے قریب 15سے زائد ملزمان نے ایک دیہاتی محمد صالح شر کے گھر پر حملہ کیا اور مرد خواتین او ر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مالک مکان محمد صالح شر اور دو خواتین و تین بچوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔کوٹ میر محمد کے قریب گوٹھ ایوب بھنگر میں مسلح افراد کا ایک گھر پر حملہ حملہ آور 14سالہ غیر شادی شدہ لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے ۔ فیض گنج کے گوٹھ حفیظ پاتو میں پرانی دشمنی پر ملزمان نے زمیندار علی شیر راجپر کے گندم کی کھلیان میں آگ لگادی جس کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کی سینکڑوں من گندم جل گئی۔گھارو ۔۔کراچی سے ٹھٹھہ جانے والے مسافر بس گجو کے قریب تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافرمحمد علی رجب علی سومار یاسر میمن رضا محمد جاکھرو نور محمد چانڈیو جان بی بی نویل پرکاش محمد عارب میمن زخمی ہو گئے۔ہا لا ۔نیوسعیدآباد شہر میں کم سن موٹرسائیکل سوار ٹرک سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگئے جامعہ مسجد فردوس نیوسعیدآباد کے قریب بلدیہ کی جانب سے گرائے گئےتعمیراتی ملبے سے بچتے ہوئے موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث دو کم سن سوار سڑک سے گزرتے ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 9سالہ عبدالغفار جمالی موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ11سالہ میر حسن ولدسونو جمالی کو مقامی تعلقہ اسپتال میں طبی امداد کیلئے پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
تازہ ترین