• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: فلیٹس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)  میانی روڈ کے رہائشی افراد نے فلیٹس انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے کی قیادت مشرف محمود قادری نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ دو روز قبل فلیٹ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال ہونے کے باعث دیوار گر گئی تھی جس کے باعث ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوگئی تھی اور فلیٹ کی گری ہوئی دیوار کا ملبہ راستے پر جمع ہونے کے باعث آنے جانے والے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ فلیٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کر کے شہریوں کو مزید حادثات سے بچایا جائے۔
تازہ ترین