• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بدین میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات

تلہار (نامہ نگار) رات گئے بدین ضلع کے تلہار، راجوخانانی، پنگریو سمیت ایک درجن سے زائد شہروں میں اچانک انٹرنیٹ سروس اور موبائل سروس بندہوگئی  جس کے سبب ہزاروں صارفین کا انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ دنیا بھر سے معطل ہوکر رہ گیا۔انٹرنیٹ سروس اور  موبائل سروس بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دفاتر، کارخانوں سمیت بینکوں کا آئن لائن سسٹم بھی بند ہو گیا۔گزشتہ روز آدھی رات سے معطل ہوجانے والی انٹرنیٹ اور موبائل سروس 15 گھنٹے کے بعد بدھ کی شام 5بجے بحال ہوئی لیکن چند منٹ چلنے کے بعد دوبارہ سروس کا معطل  رہنا معمول بنا رہا اور شام 7 بجے کے بعد انٹرنیٹ اور  فون  سروس میں بہتری آنا شروع ہوئی لیکن انٹرنیٹ کی سروس بہت  سست رہی۔ جنگ کی طرف سے رابطہ کرنے پر پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے بتایا کہ ماتلی اور ٹنڈو محمد خان کے درمیان فائبر لائن میں فالٹ کے  سبب صارفین کو اس دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تازہ ترین