• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لعل شہباز قلندر ؒ کے عرس پر ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ، رینجرز و ایف سی دستے نگرانی کرینگے

سہون(نامہ نگار) حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے سالانہ  765 ویں عرس مبارک کے سلسلے میں چیئرمین میلہ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر جامشورو منور علی مہیسر کی زیر صدارت سرکٹ ہائوس سہون میں اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے  افسراں نے شرکت کی۔ اجلاس میں عرس مبارک کی تقریبات کو شاندار طریقے سے منانے کے لئے پروگرام کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ اس سال سیکورٹی کی نفری میں  1500  اضافہ کرکے 4500 مقرر کی جائے گی جس میں رینجرز ،ایف سی اور پولیس اہلکار شامل ہونگے جبکہ مزار مبارک اور شہر کے اہم داخلی چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ درگاہ اور شہر کی فضائی نگرانی کے لئے ڈرون کیمرے استعمال کئے جائیں گے جبکہ مزار مبارک کے اندر خواتین زائرین کے لئے  لیڈیز فورسز کے اہلکار مقرر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے صحافیوں کو بتایا کے زائرین کی سہولت کے  لئے گرمی سے بچاؤ کے لئے ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کے علاوہ 4 لاکھ منرل واٹر کی بوتلیں زائرین میں تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امن امان کو یقینی بنانے کے لئے دہشتگرد اور پولیس اہلکاروں کے مابین جنگ جاری ہے مگر فتح حق کی ہوگی اور انسانیت کے دشمنوں کو شکست ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے بتایا کہ عرس کے دوران ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے جس میں ہائی وے پیٹرولنگ پولیس 24 گھنٹے انڈس ھائی وے پر پیٹرولنگ جاری رکھے گی۔
تازہ ترین