• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹیوں میں انتہا پسند ی کے رجحان کو روکنے کیلئے طلبہ کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

کوٹری (نامہ نگار) یونیورسٹیوں میں انتہا پسند ی کے رجحان کو روکنے کےلئے طلبہ پر کڑی نگرانی کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر جامشورو منور علی مہیسر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنس کے رجسٹرار روشن بھٹی ،سندھ یونیورسٹی جامشوروکے سلیم چانڈیواورمہران انجینئر نگ یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے رجسٹرار عبدالوحید عمرانی کے علاوہ ایس ایس پی جامشورو تنویر عالم اوڈھو اور رینجرز کے انسپکٹر ضیاءنے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹیز کے طلبا وطالبات کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائےگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں دینی درس کا سلسلہ تو کئی برسوں سے جاری ہے مگر اب کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین