• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 جون کو عوام اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معرکہ ہوگا،جیرمی کوربن

لندن(نیوز ڈیسک)لیبر پارٹی کے قائد جرمی کوربن نے کہا ہے کہ8ون کے عام انتخابات دراصل عوام اور سٹیبلشمنٹ کے درمیان معرکہ ہوگا ، سینٹرل لندن میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع کے سامنے اپنی پہلی انتخابی تقریر کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ برطانیہ کی دولت عوام کے ہاتھوں میں دید ونگا ،یہ فرسودہ نظام بدل کر رکھ دوں گا،جس سے دولتمنداور بااثر افراد قوم کی دولت ہڑپ کرلیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اخلاقی طورپر دیوالیہ کنزرویٹو پارٹی عوام کی سہولتوں میں کٹوتی کرکے اورتارکین کو ملک کی معاشی بدحالی اوربیروزگاری کاذمہ دار قرار دے اس فرسودہ نظام کو بچانا چاہتی ہے لیبر پارٹی کنزرویٹو پارٹی کی ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انھوں نے کہا کہ ہم دولت مندوں کو غریبوں اور عام لوگوں کی جیبیں کاٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ متنازع تجارتی شخصیات جن میں سپورٹس ڈائریکٹ کے مائک ایشلے ،سر فلپ گرین ،سدرن ریل اور ٹیکس چور ملٹی نیشنل اداروں کو لیبر پارٹی کے برسراقتدار آنے کے امکان پر پریشان ہونا چاہئے۔انھوں کہا کہ یہ وہ لوگ جو اس دولت پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جو اس ملک کے ایک ایک فرد کا حق ہے انھوں نے کہا کہ دولت ملک کی مٹھی بھر اقلیت کے پاس نہیں بلکہ اکثریت کے پاس ہونا چاہئے کیونکہ وہی اس کے مالک ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اونچے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں ان غریب محنت کشوںکا استحصال نہیں کرنے دیں گے جو روٹی کومحتاج ہیں جو اپنے گھر کی مارگیج کی رقم ادا کرنے کیلئے پریشان ہیں۔ہم ملک کی دولت کو ٹیکس چوروں کے پاس سے نکال کر برطانیہ کے عوام کے حوالے کریں گےکیونکہ اس دولت کے مالک یہی لوگ ہیں۔ جرمی کوربن کی اس تقریر کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ لیبر پارٹی برسراقتدار آکر نئے ٹیکس نافذ کرے گی ان قیاس آرائیوں سے شیڈو وزیر خزانہ جون مک ڈونل کے اس بیان سے تقویت ملتی ہے جس میں انھوںنے 70ہزار پونڈ سے زیادہ آمدنی والوں کو دولت مند قرار دیتے ہوئےکہا تھا کہ انھیں زیادہ ٹیکس دینا چاہئے جبکہ شیڈو وزیر خارجہ ایملی تھورن بیری نے یہ کہہ کر ان قیاس آرائیوں کی ہوا نکال دی ہے کہ اس مرحلے پر نئے ٹیکس لگائے جانے کاکوئی امکان نہیںہے۔ انھوں نے بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اس بات کااحساس ہے کہ بہت سے لوگ اپنی موجودہ تنخواہ میں خود کو دولت مند نہیں سمجھتے،لیبر انقلابی تبدیلیوں کیلئے تیار ہے اور ایلیٹس کے ساتھ کھڑی ہوگی وہ کسی مخصوص آمدنی والے لوگوں کونشانہ نہیں بنائے گی،انھوں نے کہا کہ جرمی کوربن نے وعدہ کیاہے کہ وہ قانون سے چھیڑ خانی نہیں کریں گےاگر وہ انتخابات جیت گئے تو اس ملک کی دولت کے انبار جمع کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کریں گے۔
تازہ ترین