• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کو مشتبہ دہشت گردوں کو گولی مارنے کا اختیار ملنے کاامکان

لندن( نیوز ڈیسک) دہشت گردی کے واقعات کی قبل از وقت روک تھام کویقینی بنانے کیلئے اب پولیس کو چلتی گاڑی میں بھی مشتبہ دہشت گردوں کو گولی کااختیار دئے جانے کاامکان ہے،قبل ازیں پولیس اہلکاروں کو چلتی گاڑی میں کسی پر گولی چلانے کی اجازت نہیں تھی لیکن ویسٹ منسٹر ،نائس اور برلن میں حملوں کے واقعات کے بعد اب یہ سوچ تبدیل ہوئی ہے اور قانون میں تبدیلی لانے کافیصلہ کرلیاگیا ہے۔نیشنل پولیس چیف کی کونسل کے سائمن چیسٹرمین نے یہ بات بتائی ،انھوںنے بتایا کہ اب پولیس کو ایسا اسلحہ بھی دیا جائے گاجس کے ذریعے وہ گھروں کے دروازے توڑ کراندر داخل ہوسکیں گے۔
تازہ ترین