• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین ایل او سی کے حالات کا دورہ کرکے جائزہ لیا جائے گا، راجہ فہیم

برمنگھم(پ ر) متاثرین و مہاجرین لائن آف کنٹرول کے مسائل و حالات کا از خود جائزہ لینے کے لیے برٹش کمیونـٹی کی طرف آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم نے اپنے مجوزہ دور کنٹرول لائن کےبارےمیں بات چیت کرتے ہوے کہا کہ کشمیر یوں کی آزادی کے لیے دی جانے والے عظیم قربانیوں کو کسی سازش کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ان کی آواز کو عالمی اداروں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ متاثرین جموں کشمیر کے لیے ریلیف پر توجہ دینے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ کشمیری مہاجرین اور متاثرین کی بحالی میں تارکین وطن نے اہم کردار ادا کیا ہے ہم یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ گلگت بلتستان کشمیر کا آئینی قانونی تاریخی جغرافیائی حصہ ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کشمیر کی دیگر اکائیوں کی طرح گلگت بلتستان کے عوام بھی رائے شماری میں حصہ لیں گے۔ صوبہ بنانے کی باتوں سے مسئلہ کشمیر کی کی آئینی و قانونی ساکھ کو عالمی سطح پر تسلیم کیے گئےموقف کو نقصان اور بھارت کے پروپیگنڈے کو تقویت ملنے کے خدشات ہیں۔ کشمیری اپنی قربانیوں کو ایسے اقدامات سے ضائع نہیں ہونے دیں جب تک کشمیریوں سے ان کے مستقبل کے فیصلے کے لیے رائے نہیں لی جاسکتی اس وقت تک کشمیر کے کسی حصے کی انتظامی چھیڑ چھاڑ مسئلہ کشمیر کو مزید الجھانے کا باعث بنے گی۔ اس وقت کشمیریوں کو ریلیف سمیت انسانی حقوق کی خلاف وزیوں کو روکنے اور ان کے حق خودارادیت کے مطالبے کو عمل جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین