• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن مسائل پر سفارتخانہ پاکستان لزبن کے زیراہتمام تقریب

لزبن(نیوز ڈیسک)پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کی امیگریشن مشکلات اور امیگریشن اصلاحات کے بعد پیدا ہونے والی بےچینی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی سفارتحانہ نے گزشتہ روز وزارت داخلہ کے حکام کے ساتھ مل کرسفارت خانہ میں پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پرتگال کی وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کے جنوری 2016سے قبل لیے گے بائیو میٹرک کے حامل افراد کو قانونی تقاضے کےمطابق جلد لیگل کر دیا جاے گا جبکہ پرتگال میں غیر قانونی طور پرآنے والے افراد کو قانونی حیثیت نہیں دی جائے گی۔ حکومت قانونی طور پرآنے والے افراد کو ترجیح دےگی۔اس موقع پرپاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد نے بھی امیگریشن حکام سے مطالبہ کیا تمام پاکستانی تارکین وطن جن کے ٹیکس باقاعدگی سے جا ری کیے گئے ہیں ان تمام لوگوں کو لیگل کیا جائے،اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور امیگریشن اصلاحات سے متاثر ہونے والے افراد نے پاکستانی سفارتحانہ کی اس کاوش کو سراہا ہے اور کہا ہے کے اس اقدام سے پرتگال کی امیگریشن پالیسی کا پتہ چلاہے اور یہ بات واضع ہو گئی ہے کہ صرف اور صرف پرتگال میں قانونی طریقہ سے آنے والے افراد ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیںجبکہ غیر قانونی طور پر آنےوالے افراد یا غیر قانونی طورپرمقیم افراد کو اب پرتگال میں قانونی حیثیت نہیں دی جائے گی ،واضح رہے کہ پرتگال نے گزشتہ ایک سال سے امیگریشن بند کر رکھی ہے۔
تازہ ترین