• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمت صحابہؓ واہلبیت ؓ کانفرنس مسلمانوں کے جذبوں کی ترجمان بنے گی، قاری عبدالرشید

اولڈہم(پ ر)سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالرشید نے سالانہ عظمت صحابہؓ و اہلبیتؓ کانفرنس برمنگھم کے سلسلے میں اپنے بیان میں کہا کہ یہ کانفرنس مسلمانوں کے جذبوں کی ترجمان اور ان کے دل کی آواز بنے گی۔ برطانیہ و یورپ کے مسلمان سارا سال اس کانفرنس کا بڑی شدت سے انتظار کرتے ہیں 23 اپریل بروز اتوارکو ختم نبوت ایجوکیشن سینٹر میں منعقد ہونے والی کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل اور دور رس نتائج کے حصول کا زینہ بنے گی۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظام کے نام لیوائوں کے درمیان اختلافات کی خلیج کو کم سے کم سطح پر لانے کیلئے اہم ہو گی۔
تازہ ترین