• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ غیر ملکی امداد کو تحفظ دے بل گیٹس کا مطالبہ

لندن( پی اے) مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی امداد کا تحفظ کرے اور اس مد میں قومی آمدنی کا صفر اعشاریہ 7فیصد خرچ کرنے کا سلسلہ برقرار رکھے جو خیر سگالی اور انسانیت کا ثبوت ہے، انہوں نے لندن میں ایک تقریر میں کہا کہ مدد سے دستبرداری انسانی جانیں لے سکتی ہے اور یہی اس کے برقرار رہنے کی وجہ ہوسکتی ہے اگر ایسا نہ ہوا تو قیادت کا فقدان ہوگا اور دوسروں کے جگہ لینے کے باعث برطانیہ کا اثر ورسوخ کم ہوجائے گا۔ جس کا برطانیہ کو نقصان ہوگا، انہوں نے رائل یونائٹڈ سروس انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آیا بریگزٹ کے حوالے سے برطانیہ اپنے بین الاقوامی وعدوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے، دریں اثنا ایک کنزرویٹیو ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے اور دنیا بھر کے غریب ترین افراد کی مدد برقرار رکھے گی ۔
تازہ ترین