• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہمارے ملک میں خاص کر کے سندھ میں سڑکوں کی تباہی کا تذکرہ بہت زور شور سے کیا جاتا ہے اور اس پر جماعتیں اپنی اپنی سیاست چمکاتی ہیں۔ جبکہ اگر غور کیا جائے تو سڑکوں سے زیادہ برے حالات میں اس وقت ہماری قوم ہے جو صحیح تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے اپنی فطری صلاحیتوں کو کھو چکی ہے۔ ظلم سہنا، دھوکہ دینا، تشدد کو جائز قرار دینا، غیر منطقی اور غیر منصفانہ قول و فعل کا پرچار کرنا وغیرہ جیسے رویے ہمارے معاشرے میں ٹھوس شکل اختیار کر گئے ہیں۔ یہ رویے اور خیالات جہالت کی بنیادوں پر استوار ہوتے ہیں اور جہالت کا خاتمہ صرف اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب ہم اپنی نسلوں کو موجودہ دور کے مطابق ایسی تعلیم دیں جو اُن کے فکر اور شعور کو وسیع کرے۔ جب ایسی قوم ہم پیدا کر لیں گے تو وطن عزیز درست سمت پر گامزن ہو جائے گا۔
(محمد عبید)
Obaid_16@yahoo.com

.
تازہ ترین